۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
محمد حسن ذیبخش

حوزہ/ ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی طلباء خصوصی پروازوں کے ذریعہ پاکستان اور ہندوستان سے وطن واپس آئیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی ارنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان محمد حسن ذیبخش نے کل بروز پیر کہا کہ ہم قومی اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹر کے اعلان کردہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ایرانی طلباء کو ہندوستان اور ایرانی شہریوں کو پاکستان سے خصوصی پروازوں سے ملک میں منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 24 اپریل سے کووڈ انیس بیماری کے وائرس کی نئی قسم کی نشاندہی کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد ہو‏‏ئی۔

ذیبخش نے کہا کہ جمعہ28 مئی کو ہندوستان کے لئے ایک خصوصی پرواز اور آئندہ ہفتے بھی پاکستان کے لئے ایک خصوصی پرواز چلائی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .